ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر بینک لوٹنے کی ناکام کوشش

منڈگوڈ میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر بینک لوٹنے کی ناکام کوشش

Fri, 20 Apr 2018 20:05:13    S.O. News Service

منڈگوڈ20؍اپریل (ایس او نیوز) منڈگوڈ تعلقہ کے چیگلّی گرام میں ویوسائی سیوا سہکاری بینک کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھنے کے بعد پچھلی کھڑکی توڑ کر بینک میں داخل ہونے اور لوٹ مچانے کی ناکام کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ رات کے وقت کچھ لوگوں کے ایک گروہ نے بینک کے چوکیدار کے ہاتھ پیر رسیوں سے باندھ ڈالے۔اس کا منھ بھی کپڑے سے بند کردیا تاکہ وہ چیخ و پکار کر نہ سکے۔ پھر پچھلی کھڑکی کے پاٹ اور سلاخیں توڑنے کے بعد اندر داخل ہوئے۔لیکن لٹیرے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے اورانہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔


Share: